کیمیائے جدید،دواسازی یونانی

کیمیائے جدید،دواسازی یونانی

وجہ تالیف کتاب

ایام طالب علمی میں

کچھ دقتیں پیش آتی ہیں اہل علم پر نخفی نہیں لیکن علم ا الاسباق کے مضمون پراگندہ اور ایک جگہ سلسلہ دار مجموعی   صورت میں نہونے کی وجہ سے جو قباحتیں ظاہر ہوتی ہیں محتاج تشریح نہیں ایسے طالب علم کو کافی استعداد بہم پہونچانے کیلئے زمانہ طول طویل اور عمر خضر کی ضرورت چاہیے چنا نچہ یہی حال موجودہ سبب رائج الہند کا ہے کہ کوئی قرا با دین با قاعدہ ترتیب وار تسہیل الطلب کہ جس کا یاد کرنے میں طلبا کو آسانی ہوتا کہ تھوڑے عرصہ میں باقاعدہ فارغ التحصیل ہوکر مخلوق کی خدمت کرے البتہ انگریزی طب میں اس قسم کی قرابادین موجود ہے۔ جو کہ طلبا تھوڑے سے عرصہ میں ضروری خوا ص  الادویہ کے حالات  واقعی حاصل کر کے اپنے فرض منصبی  کو پورا پور انجام دہی کیلئے تیار ہو جاتے

ہیں۔ ہاتھا ۔

کیمیائے جدید،دواسازی یونانی

یونانی طلبا آسانی طریقہ کے بہم نہونے کے  سبب سے  عرصہ دراز تک  فارغ التحصیل  ہونے میں نا کامیاب رہتے ہیں ان وجوہات کو مد نظر رکھکر اور اپنی طالب علمی کے واقعات کو خیال کرکے اور اس امر کوسو چاکر لیکچر جلسہ طبی کانفرنس متعینہ امرتسر 1914 یہ  کےیونانی میں کوئی کتاب مانند انگریزی فارمیسی کے آج تک  تیار نہیں ہوئی اگر چہ مجھ جیسے کم علم اور بے استعداد سے بعید تھا کہ اس فن میں کوئی کتاب لکھ سکے لیکن بقولیکہ ہمت مردان مرد خدا کے بھروسہ اور با ایمائے جناب معلے القاب شمس الاطبارئس الحکما بقراط زمان جالنیو س دوران جلیل القدر عمیم الاحسان مولانا مولوی استادی حاجی الحرمین شریفین جناب غلام مصطفے صاحب حکیم حاذق زبد الحکما پروفیسر  عربی فارسی گورنمنٹ کالج اور نیل کا بج دلیکچر ارطب یونانی پنجاب یونیورسٹی لاہور کے یہ چند اوراق مسمی به کیمیا نے جدید المعروف و داسازی یونانی مرتب کیا تا کہ برادر ان اہل فن کو تحصیل علم میں آسانی ہو نہ اس غرض سے کہ مصنفین کی فہرست میں نام درج ہو، جوسہو یا غلطی یتقضائے بشریت ہر اس کتاب میں معلوم ہو تو قلم عفو سے اصلاح  فرماکر  اس ہمچودان    کو مطلع فرماویں تاکہ  طبع ثانی میں اسکی تصحیح  کر دی جاے

 والله المستعان –

?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Instagram