کوڑی۔ایک قیمتی کیلشیم کا خزانہ۔گرودوں کا تریاق

کوڑی۔ایک قیمتی کیلشیم کا خزانہ۔گرودوں کا تریاق

کوڑی۔ایک قیمتی کیلشیم کا خزانہ۔گرودوں کا تریاق
کوڑی۔ایک قیمتی کیلشیم کا خزانہ۔گرودوں کا تریاق

کوڑی۔ایک قیمتی کیلشیم کا خزانہ۔گرودوں کا تریاق
اللہ نے گردوں کے مریضوں کی فریاد سن لی ۔ ۔ ۔ گردوں میں پتھری اور ڈائلیسز کروانے والے مریضوں کے لئے خوشخبری ۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ 100 فیصد آزمودہ نسخہ ۔ ۔ ۔ اب آپ کی سہولت کے لئے یہ نسخہ اردو میں دستیاب ہے۔
آپ سے ایک چھوٹی سی عرض ہے، میرے اہل وعیال اور والدین کی مغفرت کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
یہ نسخہ 22 سال پہلے ملا تھا اور اس وقت سے فی سبیل اللہ اس نسخہ کو گردوں کے مریضوں تک پہنچا رہے ہیں۔
گردوں کےعلاج کا یہ نسخہ صرف دو اجزاء کا مرکب اور بہت سستا، سادہ اور آسان ہے۔ صرف اس وجہ سے اسے معمولی نہ سمجھیں۔
دیسی لیموں۔دیسی لیموں لے کر ان کا ایک لٹر رس نکال کر کسی شیشے کی بوتل میں ڈال لیں ۔ اب اس بوتل میں پیلے رنگ کی “کوڈیوں” کےآٹھ دانے اچھی طرح صاف کر کے ڈال دیں ۔ اس بوتل کا ڈھکن بند کر کے رکھ لیں۔ روزانہ صبح کے وقت اس بوتل کا ڈھکن کھول دیں تاکہ اس میں جمع ہونے والی گیس باہر نکل جائے ۔ اس کے بعد بوتل کا ڈھکن بند کر کے اس کو اچھی طرح ہلائیں۔ یہ عمل آٹھ سے دس دن روزانہ کرنا ہے۔ جب لیموں کے رس میں ڈالی گئیں “کوڈیاں” اس میں مکمل طور پر حل ہو جائیں اور بوتل کی تہہ میں سفید پاؤدر کی شکل اختیار کر لیں تو سمجھ لیں کہ آپ کا نسخہ استعمال کے لئے تیار ہو گیا ہے۔ اب اس محلول کو اچھی طرح ہلا کر صبح خالی پیٹ ایک کھانے کا چمچ (ٹی سپون سے بڑا ، کھانے والا چمچ) اللہ کا نام لے کر پی لیں۔ اس کے ایک یا دو گھنٹے کے بعد ناشتہ کر لیں۔
ہو سکتا ہے کسی مریض کو اس نسخہ کی ایک بوتل پینے سےمکمل فرق نہ پڑے تو وہ دو یا تین بوتلیں بنا کر استعمال کر سکتا ہے۔
کوڈیوں کی تصویر اس پوسٹ میں لگائی ہوئی ہے، یہ پنسار والوں سے بہت سستے میں مل جائیں گی۔ یہ سوال کہ کیا دیسی لیموں ہی ضروری ہیں تو اس کاجواب ہے کہ ہاں پوری کوشش کریں کہ آپ کو دیسی لیموں مل جائیں۔ جب آپ اپنے سبزی والے کو کہیں گےکہ تین یا چار کلو دیسی لیموں چاہئیں تو وہ آپ کو منگوا دے گا۔ ورنہ خود سبزی منڈی چلے جائیں اور وہاں سے آپ کو دیسی لیموں مل جائیں گے۔۔ مریض کو اللہ تعالی صحت دے دے تو ہمیں بھی دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔میرے ایک دوست اسے کالے یرقان کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
اگر اسے خشک کرکے محفوظ کرلیا جائے تو یہ پوڈر بھی مطلوبہ نتائج فراہم کرتا ہے۔
پیش کردہ۔۔حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

 

 

 

 

 

پیش کردہ
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Instagram