- Home
- میواتی ادب
- نکاح آسان بنائی ...
نکاح آسان بنائیں میو برادری
پہلی سالگرہ۔افادیت وکارکردگی۔
از۔حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
انسانی دنیا میں کوئی کام جو سوچا جاسکتا ہے وہ کیا بھی جاسکتا ہے۔میو قوم کے لوگوں نے انفرادی حیثیت سے بہت سے کام کئے جنہیں قومی سطح پر پنالیا گیا ۔کیونکہ ان کاموں میں اجتماعیت موجود تھی ۔ اس وقت میو برادری مین کچھ قباحتیں در آئی ہیں ۔ اور انہیں قباحتوں اور سطحی سوچ۔یا نیت کی بھوک نے میو قوم کے روشن چہرہ کو داغدار بنا دیا ہے۔جیسے سگائی( منگنی) شادی ۔بارات کی کثرت۔دیگر لہو لعب جن کی افادیت کچھ نہیں لیکن نقصان بہت بڑا ہے۔کیونکہ یہ میو قوم کے
چہرہ پر بدنما داغ ہیں۔
نکاح کی رسومات اور غیر ضروری چیزوں کے ترک کرنے میں بہت سے لوگوں کی کاوشیں قابل ذکر ہیں ۔ اس ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا کی افدیت کے پیش نظر یہ ہر خاص و عام تک رسائی حاصل کرچکاہے۔ایسے میں میو قوم کے درمندوں نے بھی اس سے فائدہ اٹھایا ۔اور کچھ گروپس اس قسم کے ترتیب دئے جن کی افادیت مسلمہ ہے۔
گروپ کی کا مقصد یہ لکھا گیا ہے
(اس گروپ کا مقصد بغیر کسی معاوضہ کے ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں سے آپ خود اپنی مرضی کی پروفائلز منتخب کریں گے اور آپس ميں رابطہ کریں گے اور رشتے کی انکوائری بھی خود کریں گے اس پلیٹ فارم کا مقصد معلومات فراہم کرنا ہے Free of. Cost)
۔یہ کاوش ہر گھرانے کو اپیل کرتی اور ایسے پل و توسط کا کام کرتی ہے جس کی تلاش عرصہ سے محسوس کی جارہی تھی۔۔۔اس سلسلہ میں ۔سعد طبیہ کالج//سعد ورچوئل سکلز پاکستان کی طرف سے میو برادری کے واٹس ایپ گروپس پر کچھ کالم لکھے گئے تو محترمہ مسز ظفر صفیہ صاحبہ نے مشفقانہ انداز مین توجہ دلائی کہ مردوں کا تو آپ ذکرکرتے ہیں ۔میو
قوم کی قابل ذکر خواتین کو نظر انداز کرتے ہیں ۔۔ان سے جو باتیں ہوئی ۔کچھ اقتباسات حاضر خدمت ہیں۔
السلام علیکم و رحمہ الله وبرکاتہ میں مسز ام صفیہ ظفر ایڈمن
( نکاح آسان بنائیں میو برادری)
السلام علیکم و رحمۃ الله وبرکاتہ میرا نام ام صفیہ ہے نارووال میں رہائش ہے میرے شوہر ظفر محمود خاں ڈایریکٹر ایجوکیشن ریٹائرڈ ہیں
مجھے اپنی فیملی کے بچوں کے رشتوں کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا خاص طور پر رشتہ کروانے والوں کے پاس رجسٹریشن فیس اور ان کی مزید ڈیمانڈز تو میں نے سوچا کہ یہ توغلط بات ہے ہر بندہ ان کی فیس افورڈ نہیں کر سکتا تو کیوں نہ کوئی ایسا سلسلہ ہو کہ ہمیں گھر بیٹھے مفت میں رشتوں کی معلومات مل جائیں
الحمدللہ گھر والوں کی مدد سے یہ گروپ نکاح آسان بنائیں میو برادری الله نے بنوا دیا شروع میں اپنے رشتے داروں کو شامل کیا جس میں ایک نمایاں نام علی عمران سرانولی سے شامل ہوئے اور جب ان کو ایڈمن گروپ میں شامل کیا تو ماشاء الله انھوں نےاس گروپ کو ترقی دینے میں بھر پور محنت کی اوع آج الحمدللہ یہ گروپ نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر رہنے والی میو برادری کے لئے بھی خاص اہمیت کا مرکز بن گیا ہے
الحمدللہ کوئی خاص مشکلات کا سامنا تو نہیں کرنا پڑا مگر جیسا کہ یہ گروپ فی سبیل اللہ ہے اور اس میں داخلہ فیس بھی نہیں اور ہم پروفائل کو اس کے نمبر کے ساتھ لگاتے ہیں تو کچھ افراد نے اس کا غلط فائدہ بھی اٹھایا جس کا ہمیں دکھ ہے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
ہماری قوم الحمدللہ ایک غیرت مند قوم ہے مگر جیسا کہ کہاوت ہے ایک گندی مچھلی سارے جل کو گندا کرتی ہے تو کچھ ایسے ہء افراد کہ وجہ سے میو قوم بدنام ہو رہی ہے دوسرا بین الاقوامی تبدیلیوں کے اثرات بھی ہم پر ہو رہے اور مگر الحمدللہ ہم پھر بھی بہتر ہیں میرا آل مسلم برادری کا بھی ایک گروپ ہے مگر ہماری میو برادری خاص ہے
کیونکہ میو قوم کے بارے میں معلومات لینا بہت آسان ہے اگر چاہئیں تواور مجھے اپنی قوم سے یہ امید ہے کہ ان شاء الله جس طرح ہمارے بزرگوں نے صرف تبلیغ کی نہیں بلکہ عمل بھی کیا تو ان شاء الله ہماری نوجوان نسل بہت سمجھدار ہے اور وہ اس نات کو سمجھتی ہے کہ ہمیں جہیز اور بارات جیسی لعنت اور ہندوانہ کلچر سے جان چھڑانی ہوگی اور وقت پر شادی کرنے کی روایت کو بھی زندہ کرنا ہوگا۔
تاکہ ہم ایک پرسکون معاشرے کی تکمیل کر سکیں جب ہم اپنی سوچوں اور عمل کو اللہ کے لئے خالص کریں گے تو یقین رکھیں کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔(مضمون یہاں تک ہے)
ہم اپنی بہن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس طرف متوجہ فرمایا کہ میو قوم کے سپوتوں کے ساتھ میو قوم کی ان بہن بیٹیوں کا بھی شانہ بشانہ ذکر کیا جائے جو میو قوم کی بہتری اور کسی بھی شعبہ میں خدمت میں پیش پیش ہیں ۔ان کی شبانہ روز کی محنت سے قوم کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
ہم ان تمام بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمیں ان پہلوئوں کی طرف متوجہ کرتے ہیں جو نظروں سے اوجھل ہیں ۔میو قوم کے سپوتوں اور قابل میو بہنوں سے گزارش کرتے ہیں کہ ان شخصیات کی نشاند ہی فرمائیں تاکہ ان کے کارنامے منظر عام پر آئیں۔دوسروں افراد کے لئے سنگ میل ثابت ہوں ۔
۔۔۔منجانب۔۔۔انتظامیہ سعد ورچوئل سکلز پاکستان