- Home
- آپ کے امراض اور ان کا علاج۔طبی مشورے
- قارورہ سے تشخیص
قارورہ سے تشخیص
PDF copy۔کتاب یہاں سے حاصل کریں
سلائڈ شو کاپی پاور پوائانٹ کاپی یہاں سے حاصل کریں
( قارورہ سے تشخیص )
حالت صحت میں پیشاب عنبری یا ہلکے زرد رنگ کا شفاف سیال ہوتا ہے جس کا وزن مخصوص آب خون کے برابر لیکن پانی سے کسی قدر ذیادہ ہوتا ہے . پیشاب کی روزانہ مقدار میں قوت و موسم . غذاء کی کمی بیشی اور غذاء کی نوعیت سے بہت فرق پڑتا ہے .
بعض اطباء کا خیال ہے کہ قارورہ سے صرف اعضاء بولیہ ( گردے . حالبین . مثانہ . پیشاب کی نالی ) اور جگر کے امراض ہی کا پتا چلتا ہے .قارورہ باقی امراض اور اعضاء کی خرابی پر روشنی نہیں ڈال سکتا . حقیقت یہہے کہ قارورہ سر سے لے کر پاؤں تک کے تمام اعضاء کی حالت اور ہر قسم کے جسمانی و کیمیاوی اثرات کا پتا چلتا ہے .
( قارورہ دیکھنے کا طریقہ )
قارورہ دیکھنے کے لئے یہ بات نہایت ضروری ہے کہ سو کر اٹھنے کے بعد صبح کا پہلا ہو اور پوری مقدار میں سفید شیشے کی بڑی بوتل میں ہو اور جتنی جلد ہوسکے اتنی ہی جلدی اس کا معائینہ کیا جائے قاورہ میں یہ چیزیں دیکھنی اہم ہیں ۔
. 1- رنگت ۔
.2- بو اور قوام۔
3- رسوب ( مواد مقار مادہ )