سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ۔شعبہ کتب

سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ۔شعبہ کتب

تاریخ تاسیس کالج

سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کا قیام1907 کو قائم ہواتھا۔اس کی رجسٹریشن کے وقت وہم بھی نہ تھا کہ کتابوںکی اتنی بڑی فہرست شائع کرنے میں کامیابی ملے گی۔قیام کے وقت اغراض و مقاصد میں صرف طبی تعلیم تھا ۔اس کے خدوخال بہت مختلف تھے۔ اس وقت تیز ترین ابلاغ کا راستہ فری طبی کیمپ کا انعقاد تھا ۔ان کیمپوں میں لوگ آتے اپنے امراض کی تشخیص کراتے مفت دوا لیتے ۔نام پتہ لکھاتے چلتے بنتے۔یہ سلسلہ کئی سال چلتا رہا۔ادارہ ہذا کے ماہرین گائوں گائوں جاتے اعلانات کراتے۔کسی ایک جگہ پر بیٹھ جاتے عمومی طورپر یہ کسی کی بیٹھ یا حویلی ہوتی تھی۔

فری طبی کمپوں کا انعقاد

سب سے سے پہلے مریض اپنا نام و پتہ لکھواتا تاکہ ریکارڈ رہے کہ مریض کو کیا مرض تھی کونسی دوا تجویز کی گئی تھی۔آگلی دفعہ مریض نام بتاتا ۔اس سکی دوبارہ نبض دیکھی جاتی۔جائزہ لیا جاتا کہ تشخیص امراض اور تجویز علاج میں کس قدر تطابق اور غذا کے کتنے اثرات مرتب ہوئے ۔
یہ سلسلہ کئی سال چلتا رہا۔ہمارے پاس مریضوں کا وہ ڈیٹا موجود ہے۔یہ سب کچھ میں اور میرا بیٹا سعد کررہے تھے۔سعد کی عمر بہت کم تھی لیکن اس کی جدو جہد مکمل تھی۔وسائل کی قلت اور مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ادویات کی مفت فراہمی۔کئی ایک مسائل ایسے تھی جو اس کے وقت حالات کے تناظر مین بہت بھاری تھی۔لیکن یہ سلسلہ اللہ نے کئی سال چلایا۔ یوں ہمارے پاس علاج و معالجہ ادویات کےبہتر استعمال۔مریضوں کی نفسیات۔غذا ئی علاج کا وسع ذخیرہ مہیا ہوگیا۔۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں

2017 میں میں سعد یونس مرحوم نے انٹر نیٹ کی طرف توجہ کی اور سب سے پہلا بلاگر۔
۔۔Tibb4all۔۔کے نام سے بنایا۔اس کے ایک سال بعد اسے ویب سائٹ میں تدیل کردیا گیا۔2018 میںانٹر نیٹ کی دنیا میں جھانکنا شروع کردیا ۔ راقم الحروف کی کتب یکے بعد دیگرے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا شروع کردیں۔
یوں دونوں باپ بیٹے دوسال تک کتب کو ڈزائن کرکتے اور اپلوڈ کردیتے ۔دوسال کی محنت شاقہ کے بعد آمدن تو آنہ کی نہ ہوئی البتہ سعد طبیہ کالج کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کا تعارف ہوگیا۔


سعد یونس کے آخری دو سال

یہ بھی پڑھئے

سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی ﷺخدمات و اہداف
2018 تا 2022 چار سال میرے بیٹے سعد کی محنت کے دن تھے ان چار سالوں میں ان سے ان تھک کوشش کی مالی حالات کے لئے جدو جہد کی ۔سعد ورچوئل سکلز کا قیام عمل میں آیا کرونا کے دنوں میں آن لائن کلاسز شروع کیں یہ سب آئیڈیاز سعد کے تھے۔تقریبا دس ممالک کے طلباء آن لائن کلاز سے مفستفید ہوئے۔یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے(طب نبوی اور عملیات کی کلاسیں آج بھی جاری ہیں)۔قدرت کو اس انمول بچے سے اتنا ہی کام لینا تھا۔26 ستمبر 2022 کو سعد یونس صرف بیس سال نو ماہ کی عمر میں اس در فانی سے دار البقاء کی طرف کوچ کرگیا۔یوں ہمارے ساتھ سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ//سعد ورچوئل سکلز کا بانی ہمیں چھوڑ کرچلاگیا اور یہ دونوں ادارے بند پڑ گئے
۔زندگی اپنے گزارنے کےڈھنگ خود بتاتی ہے۔ایک سال بعد پھر سے سعد طبیہ لاکج اور سعد ورچوئل سکلز نے کام کرنا شروع کردیا۔اس وقت کلاز کے ساتھ ساتھ۔کتب کی نئی کمپوزنگ۔نایاب کتب کی فراہمی۔

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply