You are currently viewing 100 hidden secrets of eucalyptus (white).
100 hidden secrets of eucalyptus (white).یوکلپٹس(سفیدے) کے 100 پوشیدہ راز.

100 hidden secrets of eucalyptus (white).

یوکلپٹس(سفیدے)  کے  100 پوشیدہ راز.

100 hidden secrets of eucalyptus (white).یوکلپٹس(سفیدے)  کے  100 پوشیدہ راز.

حرف دل۔

قدرت کی فیاضی دیکھئے کہ اس نے سفیدے جیسے درخت کو ہمارے ہاں اتنا عام کردیا کہ  کہ اس کی بہتات نے اس کی پوشیدہ رازہ پر پردہ ڈال دیا،سفیدہ پر گائوں اور ہر کھیت کے کناے عام جنگلوں میں گھر کے باغیچوں میں کھڑا دکاھئی دیتا ہے ۔سرعت سے قد کاٹھ کا مالک بنتا ہے اور کثرت سے پھلتا پھولتا ہے۔

سفیدے کی بھینی بھینی خوشبو ماحول کو معطر کردیتی ہے۔یہ سخت جان  مگر نرم و نازک پودا سیم ذدہ علاقوں سے لیکر خشک زمین تک میں پھلتا پھولتا ہے۔لیکن اگر پانی کی بہتات ہوتو یہ دنوں میں جوان ہوجاتا ہے۔اس کا انگ انگ طبی فوائد سے لبریز اور صحت کے گنوں سے بھرا ہوا ہے۔

حیرت کی بات ہے کہ دوسرے ممالک کے لوگ اس کا تیل ہماری مارکیٹوں میں مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں،اطباء و معالجین سے لیکر  خوشبو پرفیوم والوں تک سب ہی اس کے خریدار ہیں ۔ایک تخمینہ کے مطابق  دنیا بھر میں اس کی سیل۔ملین ڈالرتک جاپہنچی ہے۔

عالمی مارکیٹ: یوکلپٹس کا تیل دنیا بھر میں ایک اہم ضروری تیل کے طور پر جانا جاتا ہے، جس کی طلب مختلف صنعتوں میں بڑھ رہی ہے، خاص طور پر صحت اور خوبصورتی کے شعبے میں۔

استعمالات: یوکلپٹس کے تیل کا استعمال اینٹی سیپٹک، جراثیم کش، اور خوشبو دار مصنوعات میں ہوتا ہے۔ یہ کھانسی کے سیرپس، جلدی بیماریوں کے علاج، اور مچھروں کو بھگانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے.

ہمارے حکماء و معالجین آج بھی مہنگی ترین ادویات اور قیمری ترین اجزاء کے لئے سرگرداں ہیں،نایاب و کمیاب قسم کی جڑی بوٹیوں کا مطالعہ و جستجو کرتے ہیں۔لیکن جو اشیاء قدرت نے انمول تحفہ ہمیں مفت میں بافراط دی ہیں ان کی طرف نگا اٹھاکر

بھی نہیں دیکھتے،یہ ناشکری نہیں تو اور کیا ہے؟

سعد طبیہ کالج بتائے فروغ طب نبویﷺ/سعد ورچوئل سکلز کی طرف سے بیش بہا کتب منظر عام پر آچکی ہیں۔آپ کے ہاتھوں میں یوکلپٹس(سفیدے) کے100پوشیدہ راز۔حاضر خدمت ہے۔ہماری اردو زبان میں سیفیدے کو ایک مضر اور نقصان دہ پہلو سے دیکھا گیا ہے۔سفیدہ ہی کیا۔یہاں تو ہر قیمتی چیز کو شک کی نگاہ سے دیکھنے کی عادت رواج پاچکی ہے۔

سفیدہ پر بہت کم لکھا گیا ۔لیکن فوائد کے تناظر میں نہ لکھنے کے زمرے میں شمار کیا جاسکتا ہے

یوکلپٹس(سفیدہ) ہمارے علاقہ میں اتنا ہے کہ جس طرف نگاہ اٹھائو دکھائی دیتاہے۔

یہ دنیا بھر میں کم و پش پایا جاتا ہے لیکن کچھ علاقے اس بارہ میں بہت مشہور ہیں۔اطباء و معالجین کو قدرت کے انمول عطیات کی طرف متوجہ ہونا پڑے گا تاکہ  قیمتی اور مہنگی جڑی بوٹیوں کی جگہ اس عام ملنے والے درخت کو بطور اجزاء اپنے نسخوں میں شامل کرسکیں۔یہ کتاب کوئی حرف آخر نہیں ہے  شروعات ہے جب لوگ اس کا استعمال شروع کریں گے تو نت نئے جہان آشکارا ہونگے۔انوکھے تجربات دیکھنے کو ملیں گے۔عوام و خواص اس کے بھید پالیں گے۔

جو کچھ ممکن ہوا مختصرا پیش کردیا گیا ہے۔اس کا خود بھی مطالعہ کریں اور احباب کو بھی دعوت فکر دیں۔

یہ بات بتانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتا اس کتاب میں  آرٹیفیشل انٹلیجنس(Artificial intelligence ) سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے۔ اور جدید معلومات کی بنیاد پر معلومات مہیا کی گئی ہیں۔

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

منتظ اعلی :سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ

سعد ورچوئل سکلز پاکستان

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply