- Home
- نایاب طبی کتب
- صناعۃ التکلیس مج ...
![صناعۃ التکلیس مجموعہ کشتہ جات۔](https://tibb4all.com/wp-content/uploads/2024/12/صناعۃ-التکلیس-مجموعہ-کشتہ-جاتwww.tibb4a.com_.jpg)
![صناعۃ التکلیس مجموعہ کشتہ جات۔](https://tibb4all.com/wp-content/uploads/2024/12/صناعۃ-التکلیس-مجموعہ-کشتہ-جاتwww.tibb4a.com_.jpg)
صناعۃ التکلیس مجموعہ کشتہ جات۔
دیباچہ
حضرت مسیح الملک بہادر مرحوم کی ذات گرامی جسقدر غیر معمولی خصوصیات پر حاوی تھی وہ کسی وضاحت کی محتاج نہیں ۔ دنیا جانتی ہے کہ اُن کے بذل وایثار خلق و کرم، متانت و وجاہت ذہانت و قابلیت ، تدبر و استقامت دقار واثر اور ان کی مسیحائی نے انسانوں کو کس قدر فیض بخشا ہے ۔ مختلف اقسم کی اور نہایت و هایت وقیع خدمات جس قدر کہ مرحوم نے اپنے زمانہ حیات میں انجام دی ہیں، ہندوستان مشکل سے اس قسم کی نظیر پیش کر سکتا ہے ۔ لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ اس کے باوجود بھی ذات گرامی کیسا تہ وابستہ ہونیوالی صفات و خصوصیات سے کما حقہ بہت کم لوگ واقف ہیں ؟
آج جب کہ وہ اس مادی دنیا کے قیام سے کنارہ کر چکے ہیں، ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم مرحوم کی زندگی کا غور سے مطالعہ کریں۔ اور اس کے ذریعے سے ہم اپنے علم دفن اور اپنے نفس کی تکمیل کی جد و جہد اور اپنے مردہ وجود میں زندگی کے اوصات پیدا کرنے کی سعی کریں ؟
اسی مقصد کی رہبری کے لئے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ مرحوم کی ایک ایسی جامع سوانح حیات مرتب کی جائے کہ جو ان کی زندگی پر کافی روشنی ڈال سکے ۔ تاکہ وہ نہ صرف طبی لحاظ سے اطباء کے لئے بلکہ سیا۔ سیاسی اعتبار سے اس با قسمت و غلام ہندوستان کی موجودہ اور آئیندہ نسلوں کے لئے شمع ہدایت بن سکے مرحوم و مغفور ابتدائی عمر ہی سے علمی شغف
رکہنے اور ایک عرصہ سو طب قدیم