روحانی امراض کا جڑی بوٹیوں سے علاج

روحانی امراض کا جڑی بوٹیوں سے علاج

روحانی امراض کا جڑی بوٹیوں سے علاج
روحانی امراض کا جڑی بوٹیوں سے علاج

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔
روحانی امراض کا جڑی بوٹیوں سے علاج۔
تحریر:حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی: سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نو لاہور پاکستان

جس وقت ہم نے ۔۔جادو اور جنات کا طبی علاج: لکھی تھی اس وقت معالجین و عاملین نے بہت حیرت و استعاب کا مظاہرہ کیا تھا۔نئے عاملین نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا تھا۔لیکن حکماء کرام نے اس پر بہت سے اعتراضات کئے تھے،جادو اور جنات کے بارہ یں یہ کوئی نئی بات نہ تھی۔حکمائے قدیم اس نظریہ کے پیرو کار تھے ۔آج ایک قدیم کتاب ۔جو دستیاب قدیم کتب میں سے قدیم تر ہے سے ایک باب نقل کیا جارہا ہے(فردوس الحکمۃ۔ابن ربن طبری کا ایک باب ملاحظہ ہو۔
ارواح بد کے احوال میں جو لوگوں کو تکلیف اور اذیت دیتی ہیں۔
اطباء ہند کے اقوال کو میں نے پہلے ابواب اور اس(چھتیسویں) باب میں جو کچھ نقل کیا ہے اس سے میرا مسلک مقلد پیروکار اور ان کے افکار و خیالات کے مطابق وحامی نہیں ہےبلکہ میں ان کاناقل اورحکایت بیان کرنے والا ہوں، میں نے اس باب میں ان کا ذکر اس لیے کیا ہے کہ اکثر اقوام ارواح بد پر متعلق ہیں۔اورآسمانی و الہامی کتابوں میں جنات و شیاطین کا ذکر انبیاء علیہ السلام سے منقول ہے۔مگر یونانی فلاسفر ان کے وجود کے سرے سے منکر ہیں وہ جنات کو نہیں مانتے۔
اطبائے ہند کا قول ہے،ارواح خبیثہ مختلف وجوہات کی بنا پر انسانوں میں شامل ہو جاتی ہیں۔یہ ارواح کبھی انسان سے گوشت اور خون حاصل کرتی ہیں۔کبھی اپنی عزت اور بزرگی منوانے کے لئے اور کبھی کسی انسان پر اس لیے آتی ہیں کہ ان کو اس انسان سے عشق و محبت ہوتی ہے۔یہ روح انسان کے جسم میں اس وقت داخل ہوتی ہیں جب وہ تنہا ہو ۔یا اندھیرے میں ہو ۔یا عبادت گاہ میں ہو۔ جو ویران ہوچکی ہو۔یا ویران مقبر ہ ،یا ویران گھر میں ہو، یا وہ ناپاک رہتا ہو، یا حرام کا رہو، یہ انسان کو چاند کی پہلی یا چودھویں تاریخ کو چھیڑتی ہیںکچھ ارواح ایسی ہیں جو شام کے وقت یا پہلے ہفتے میں انسان پر حملہ کرتی ہیں۔انسان کے جسم میں ان کا دخول بالکل اسی طرح ہے جیسے سورج کی شعاع شیشہ میں داخل ہوجاتی ہے۔
بعض روحوں کے ماتحت خدمت گزارارواح ہیں، وہ انسان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتی رہتی ہیں۔جن لوگوں میں بدارواح حلول کرتی ہیں ان کی نشانی یہ ہے کہ وہ لوگ اپنا تھوک تھوک کر چاٹتے ہیں۔کندھے اچکاتے ہیں، زیادہ سوتے ہیں، پہاڑ پرچلنا بہت پسند کرتے ہیں آسمانی بجلی چمک کے وقت اس کی طرف دوڑتے ہیں، جیسے اس کو پکڑ لیں گے، بدارواح جواہرات گلاب چنبیلی کے پھول سے بھاگتی ہیں
بعض ارواح اپنے مریض کو چھوڑنے علیحدگی اختیار کرنے کا تاوان طلب کرتی ہیں،تاوان کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ اس تاوان کو عبادت گاہ میں کھانے کی اشیاء یا خوشبو کی شکل میں رکھ دیں،اطباء ہند نے ان ارواح کو دور کرنےبھگانے کے لیے مختلف نسخے لکھے ہیں۔ان نسخو ںاور منتروں کو یہاں نہیں لکھ رہا میں ان میں سے اکثر کو غلط سمجھتا ہوں۔اطباء ہندکا قول ہے اگر ارواح بد تاو ان لے کر بھی مریض کو نہ چھوڑیں۔ تو ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کی یہ ترکیب ہے ان اشیاء کے فتیلہ کی مریض کو دھونی دیں۔
نسخہ نمبر 1 ۔بھیڑیے کے بال ۔بھیڑ کی کھال ۔لہسن ،ہینگ ،سب کو باریک پیس کر جنگلی بکرے کے پیشاب میں خون کر اس کی دھونی مریض کو دیں یا ان فتیلوں کی دھونی دیں ۔
نسخہ نمبر 2 ۔خر دل ،زنجبیل فلفل سیاہ دار فلفل زرنیخ احمر زرنیخ اصفر ہڑتال سرخ بیلی شیر کے بال۔چیتے کے بال سور کے بال ،گھوڑے کے بال۔گائے کے بال ۔خار پشت ۔نیولے ۔جنگلی بکرے کے بال ۔ان سب کو شیر ریچھ چیتا اور گھوڑا گائے خارپشت پشتو نیولا جنگلی بکرے کے پیشاب اور پپیتہ میں کھرل کرکے بتی بنا کر اس کی دھونی مریض کو دیں اور وہ اس کو چھوڑ دیں گی۔
فردوس۔الحکمت

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

This Post Has One Comment

Leave a Reply